جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آئندہ پانچ سال کے لئے مرکزی مجلس عاملہ کا اعلان کردیا

حافظ حسین احمد سیکریٹری اطلاعات، اکرم درانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، شمس الرحمان شمسی ناظم مالیات، عبدالرزاق لاکھو سالار نامزد

بدھ 24 جولائی 2019 18:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آئندہ پانچ سال کے لئے مرکزی مجلس عاملہ کا اعلان کردیا ہے۔ حافظ حسین احمد سیکریٹری اطلاعات، اکرم درانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، شمس الرحمان شمسی ناظم مالیات، عبدالرزاق لاکھو سالار نامزد۔ 7 جولائی کو جماعتی انتخابات میں مولانا فضل الرحمن امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔

جمعیت علمائے اسلام کے امیر اور سیکرٹری جنرل نے جماعتی دستور اور مشاورت کے بعد پانچ سال کے لئے مجلس عاملہ کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق مولانا صاحبزادہ خلیل احمد، خانقاہ سراجیہ سرپرست اعلیٰ، ممبرقومی اسمبلی مولاناقمرالدین سرپرست، مولانا عصمت الله سرپرست دوم ، مولاناابوالفتح محمد یوسف رحیم یارخان نائب امیر اول، مولاناغلام قادر بلوچستان نائب امیردوم، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی سکھر سندھ نائب امیرسوم، مولانا فضل علی حقانی صوابی کے پی کے نائب امیر چہارم نامزد کئے گئے ہیں جبکہ چار ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی نامزد کئے گئے ہیں جن میں اکرم خان درانی بنوں کے پی کے، محمدفضل آغا کوئٹہ، مولانا محمد امجد خان لاہور، محمد اسلم غوری کراچی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حافظ حسین احمد سیکریٹری اطلاعات، اکرم درانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، شمس الرحمان شمسی ناظم مالیات، عبدالرزاق لاکھو سالار نامزد کئے گئے ہیں۔