Live Updates

کسی شخص نے ایک ادارے کا سربراہ بن کر فون کیا ، اس ادارے کے سربراہ کو خط لکھ رہی ہوں‘ مریم نواز

بدھ 24 جولائی 2019 18:51

کسی شخص نے ایک ادارے کا سربراہ بن کر فون کیا ، اس ادارے کے سربراہ کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ انہیں گزشتہ روز کسی شخص نے ایک ادارے کا سربراہ بن کر فون کیا ہے ، اس حوالے سے اس ادارے کے سربراہ کو خط لکھ رہی ہوں۔ مریم نواز نے جاوید ہاشمی کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ جاتی امراء میں موجودگی کے دوران آپریٹر نے ایک ادارے کے سربراہ کے ٹیلیفون کال کا بتایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ ٹیلیفون کال موبائل نمبر سے کی گئی ۔ مجھے کہا گیا کہ میں فلاں ادارے کا سربراہ بول رہا ہوں اور آواز بھی بالکل ان جیسی تھی ۔ میں نے کہا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں جس پر فون بند کر دیا گیا ۔ میں اس ادارے کے سربراہ کو اطلاع بھیج رہی ہوں اور لیٹر لکھوں گی اور ساتھ وہ موبائل نمبر بھی بھجوائوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات مجھے الجھانے کی کوشش ہے ، شاید وہ مجھے ٹریپ کرنا چاہتا تھا ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات