کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نبٹنے کے لئے محکمہ تعلیم و صحت،ریسکیو 1122، سول ڈیفینس اور دیگر محکمے ہمہ وقت تیار ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جولائی 2019 18:13

کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نبٹنے کے لئے محکمہ تعلیم و صحت،ریسکیو 1122، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میسم عباس، تمام تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سول ڈیفینس،ایم سی جہلم اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نبٹنے کے لئے محکمہ تعلیم و صحت،ریسکیو 1122، سول ڈیفینس اور دیگر محکمے ہمہ وقت تیار ہیں۔ تیز بارشوں کی صورت میں بارے نالوں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ انکے بند کا سروے مکمل کروایا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی آفیسر کو ہدایت کی کے وہ حالیہ بارشوں کے دوران ایمرجنسی پلان تیار رکھیں اور تمام تر ریسکیو سروسز فنکشنل رکھیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹیاں اپنے علاقوں میں صفائی کا بہترین انتظام یقینی بنائیں، سیوریج نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے ۔ بعد ازاں انہوں نے جہلم فلڈ بند کا دورہ کیا اور وہاں موجود غیر قانونی رہائش پذیر افراد کو دریا کے کنارے سے منقل کرنے کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ فلڈ بند کو خوبصورت بننے اور ماحول کو بہتر کرنے کے لئے 6 کلو میٹر کے ایریا میں پودے لگائے جائیں گے ، انہوں نے کہا ہے کہ فلڈ بند پر ٹریفک کے داخلے کی اجازت نہیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر میثم عباس، انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر فیصل، سی ای او ایم سی جہلم، نمائندہ پی ڈی ایم اے صبور ثاقب اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :