صومالیہ میں امریکی فضائی حملہ ، ایک داعش جنگجو ہلاک ، متعدد زخمی

پیر 29 جولائی 2019 21:02

صومالیہ میں امریکی فضائی حملہ ، ایک داعش جنگجو ہلاک ، متعدد زخمی
موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2019ء) صومالیہ میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک داعش جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کی افریقی کمانڈ نے مشرقی صومالیہ میں داعش کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک داعش جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ حملے میں داعش کا ٹھکانہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔