تھرپارکر میں صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھیم

منگل 30 جولائی 2019 14:46

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2019ء) تھرپارکر میں صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں، تھر میں بچے مختلف امراض کی وجہ سے فوت ہو رہے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں اودیات کی کمی نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھیم نے تھرپارکر ضلع میں زوزانہ کی بنیاد پر جاری صحت اور علاج معالج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز 158 بچے ضلع بھر کی سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لئے لائے گئے، جس میں سے 42بچوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرتے ہوئے ڈسچارج کردیا گیا،جبکہ 97بچے اس وقت ضلع بھر کی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس کے علاوہ ضلع کی تمام سرکاری اسپتالوں میں 99بچوں کا او پی ڈی میں علاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی صحت مراکز میں 348بچوں کا علاج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :