وزیراوقاف کا دربار بابا کرم الہی المعروف سائیں کانواں والی سرکار اور حضرت شاہ دولہا ولی کے دربار کا دورہ مو قع پر حاضری کی چیکنگ اور غیر حاضر اہلکاروں کی خلاف سخت کارروائی کیلئے محکمہ کو ہدایت

منگل 30 جولائی 2019 16:16

وزیراوقاف کا دربار بابا کرم الہی المعروف سائیں کانواں والی سرکار اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2019ء)صوبائی وزیراوقاف و مذہبی امور سیدسعیدالحسن شاہ کا گجرات دربار بابا کرم الہی المعروف سائیں کانواں والی سرکار اور حضرت شاہ دولہا ولی کے دربار کا اچانک دورہ کیا،انہوں نے اس مو قع پر حاضری چیک کی اور غیر حاضر اہلکاروں کی خلاف سخت کارروائی کیلئے محکمہ کو ہدایت کی،انہوں نے دونوںمزارات پہ حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعا کی، وزیراوقاف نے مزارات کی صفائی ستھرائی ودیگر انتظامات کا جائزہ بھی لیا،انہوںنے مزارات کے اطراف میں سکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر ان درباروں پر آئے زائرین کے مسائل سنے اورموقع پر زونل ایڈمنسٹر یٹر گوجرانوالہ اور منیجر گجرات کو طلب کیا اورمسائل حل کرنیکی ہدایت بھی کی۔