پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزار مریض ہیں، وزارت صحت

جمعہ 2 اگست 2019 15:14

پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزار مریض ہیں، وزارت صحت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2019ء) وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزار مریض ہیں۔ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

وزارت صحت نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزارمریض ہیں، مختلف طبی مراکز میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 24 ہزار 331 ہے۔پنجاب میں سب سے زیادہ ایڈز کے 12 ہزار 202 مریض رجسٹرڈ ہیں، سندھ میں 6 ہزار 867 اور خیبر پختون خواہ میں 2ہزار 4 مریض ہیں، وفاق میں 2 ہزار 424 جبکہ بلوچستان میں 834 مریض رجسٹرڈ ہیں۔