انسداد ِڈینگی پروگرام کے ضمن میں اجلاس منعقد

جمعہ 2 اگست 2019 16:32

انسداد ِڈینگی پروگرام کے ضمن میں اجلاس منعقد
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2019ء) قائم مقام ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی کی زیر صدارت انسداد ِڈینگی پروگرام بارے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر راؤسلیمان زاہد ، ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال غلام شبیر طاہر، ڈاکٹر طارق حسن، محکمہ صحت ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران ونمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے کہاکہ ڈینگی سے بچاؤ کا واحد علاج مکمل ا حتیاط ہے مگر عوام میں شعور کی بیداری اور اداروں کی مکمل تیاری انسانی جانوں کو بچانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ضلع بھر کے کونے کونے میں ڈینگی کی حفاظتی تدابیر کا پیغام پہنچانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران اوراسسٹنٹ کمشنروں کو ڈینگی کنٹرول پروگرام کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی تاکہ اس موذی مرض پر قابو پایاجاسکے ۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی اورکوآرڈی نیٹر انسداد ڈینگی پروگرام ڈاکٹر طار ق حسن نے محکمہ صحت اوردیگر متعلقہ محکموں کے انسداد ڈینگی پروگرام کی تیاریوں اورحفاظتی اقدامات بارے بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :