سی ای او ہیلتھ کا بنیادی مرکزِصحت کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

جمعہ 2 اگست 2019 16:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2019ء) چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر راؤسلیمان زاہد نے آج چک نمبری 58شمالی کے بنیادی مرکز صحت کا اچانک دورہ کیا ۔انہوں نے عملہ کی حاضری چیک کی اور آؤٹ ڈورمریضوں کے رجسٹر میں اندراج کا جا ئزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ میڈیکل فضلہ کی مناسب تلفی کو یقینی بنائیں ۔ مریضوںکو ادویات کی فراہمی اور طبی سہولیات بار ے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے انہوں نے انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوںنے ہسپتال میں صحت وصفائی اور ایمر جنسی ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :