ایس ایس جی سی کی ٹیم نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 2 اگست 2019 22:26

ایس ایس جی سی کی ٹیم نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کے فائنل میں پہنچ گئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2019ء) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی ٹیم نے واپڈا کی ٹیم کوصفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہراکر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری 28 ویں نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل کے موقع پر سکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان مہمان خصوصی تھے، خیبرپختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید ظاہر علی شاہ اور سیکرٹری باسط کمال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول صدام حسین نے 23 ویں منٹ میں کیا۔