Live Updates

پی ٹی آئی کا چیئرمین عمران خان کی عائلی زندگی بارے گمراہ کن پراپیگنڈے پر نجم سیٹھی کو عدالت لے جانے کا فیصلہ

سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان سے نجم سیٹھی کے بیان پر تفصیلی مشاورت کے بعد انھیں 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکرنے کی ہدایت

ہفتہ 3 اگست 2019 13:54

پی ٹی آئی کا چیئرمین عمران خان کی عائلی زندگی بارے گمراہ کن پراپیگنڈے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصافنے چیئرمین عمران خان کی عائلی زندگی بارے گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے پر نجم سیٹھی کو عدالت لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان سے نجم سیٹھی کے بیان کے متن پر تفصیلی مشاورت کے بعد انھیں 10ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مرکزی شعبہ اطلاعات سے جاری بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی ہدایت پر ڈاکٹر بابر اعوان نے باضابطہ ہتک عزت کا دعویٰ تیار کرلیا ہے۔ڈاکٹر بابر اعوانکا کہنا ہے کہ جعلی خبروں کے حوالے سے کسی طور پر نرمی نہیں برتی جا سکتی۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمینکی عائلی زندگی بارے شرم ناک دعویٰ کیا گیا ، ٹی وی پر بیٹھ کر قانون واخلاق کی دھجیاں بکھیرنے اور افراد کی ساکھ مجروع کرنے کی کوششوں کا راستہ روکنا ہوگا، امید ہے کہ موصوف فرار کی راہیں تلاش کرنے کی بجائے عدالت میں اپنے بے بنیاد دعویٰ کے دفاع کیلئے پیش ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات