الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ حکام کی مزید وقت لینے کی درخواست مسترد کر دی

19 اگست تک لوکل گورنمنٹ قوانین سے متعلق نوٹیفکیشن فراہم کیا جائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان اگست کو خیبرپختونخواہ لوکل گورنمنٹ کی مدت ختم ہو جائے گی، چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

پیر 5 اگست 2019 14:18

الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ حکام کی مزید وقت لینے کی درخواست مسترد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2019ء) الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ حکام کی مزید وقت لینے کی درخواست مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ 19 اگست تک لوکل گورنمنٹ قوانین سے متعلق نوٹیفکیشن فراہم کیا جائے۔پیر کو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخواہ کا الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی کمیٹی کے خلاف درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔

دور ان سماعت لوکل گورنمنٹ کے حکام الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا لوکل گورنمنٹ سے متعلق ترامیم مکمل کی گئی ہیں اور نوٹیفکیشن جاری کیا گیا حکام لوکل گور نمنٹ نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخواہ کے قوانین میں ترامیم کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام لوکل گور نمنٹ نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ قوانین میں ترامیم کا تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا۔

لوکل گورنمنٹ حکام کی الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ مزید وقت دیا جائے ۔الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ حکام کی مزید وقت لینے کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ 19 اگست تک لوکل گورنمنٹ قوانین سے متعلق نوٹیفکیشن فراہم کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ 27 اگست کو خیبرپختونخواہ لوکل گورنمنٹ کی مدت ختم ہو جائے گی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد 3 ماہ میں حلقہ بندیاں مکمل کرنی ہوتی ہیں۔الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخواہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی۔