حکومت پنجاب کے احکامات پر عطائیوں کے خلاف اپریشن کلین اپ میڈیکل سٹور اور کلینک سیل

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 5 اگست 2019 18:02

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) حکومت پنجاب کے احکامات پر عطائیوں کے خلاف اپریشن کلین اپ میڈیکل سٹور اور کلینک سیل تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میا ں مظہر حیات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گیارہ کلینک اور میڈیکل سٹور چیک کیے جبکہ پانچ کلینک اور میڈیکل سٹور سیل کر دیے جن میں توقیر کلینک ،ظفر میڈیکل سٹور ،سلطان کلینک،خرم کلینک اور حسن ہومیو کو ناجائز پریکٹس کرنے پر سیل کر کے ان کے کیس پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کو بھجوادیے گئے ہیں جبکہ عطائیوں کے خلاف اپریشن جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :