پاکستانی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا ڈانس نمبر گانا ریلیز کردیا گیا

’ ’بلما بھگوڑا‘‘ میں فلم کی مرکزی اداکارہ مایا علی، زارا نور عباس اور شہریا منور ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں فلم کے ٹریلر نے شائقین کو خوب محظوظ کیا ہے‘ رومانٹک کامیڈی فلم’’پرے ہٹ لو‘‘ کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائیگا

منگل 6 اگست 2019 12:04

پاکستانی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا ڈانس نمبر گانا ریلیز کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2019ء) عیدالاضحیٰ پر ریلیز کے لیے تیار پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا ڈانس نمبر گانا ریلیز کردیا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ’ ’بلما بھگوڑا‘‘ میں فلم کی مرکزی اداکارہ مایا علی، زارا نور عباس اور شہریا منور ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔عام طور پر فلموں میں شامل کیے جانے والے ڈانس نمبرز میں مہمان اداکارائیں اور اداکار جلوے دکھاتے نظر آتے ہیں، تاہم اس گانے میں فلم کی مرکزی کاسٹ کو ہی رقص کرایا گیا ہے۔

’’بلما بھگوڑا‘‘ کو آئمہ بیگ نے گایا ہے جب کہ وکاس جوشی، وینا جوشی، سونل نائک اور راجیو سندرسین نے بھی ووکل کے طور پر اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔بیک وقت کئی آئٹم نمبرز کے مکسچر لگنے والے ’بلما بھگوڑا‘ کی شاعری شہریار منور اور احمد علی بٹ نے لکھی ہے جو بظاہر رومانوی ہے، تاہم ڈانس کی وجہ سے یہ گانا آئٹم نمبر لگ رہا ہے۔

(جاری ہے)

گانے میں جہاں مایا علی نے اچھا رقص کرنے کی کوشش کی ہے، وہیں سپورٹنگ ڈانسرز نے بھی ان کے ساتھ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کی ہے۔

’’بلما بھگوڑا‘‘ سے قبل بھی ’پرے ہٹ لو‘ کے گانے جاری کیے جا چکے ہیں اور تمام گانوں نے شائقین کو خوب محظوظ کیا ہے۔ فلم کے ٹریلر نے بھی شائقین کو خوب محظوظ کیا ہے۔’’پرے ہٹ لو‘‘ کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :