ایڈز کی روک تھام کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 6 اگست 2019 14:25

ایڈز کی روک تھام کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2019ء) ایڈز کی روک تھام کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت 1 لاکھ 63 ہزار افراد ایڈز میں مبتلا ہیں، جن میں بچوں سمیت خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا 2030 تک ایڈز جیسی مہلک بیماری سے چھٹکارا پانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جبکہ پاکستان میں ایڈز تیزی سے پھیل رہی ہے۔ایڈز جیسی مہلک بیماری کی پھیلنے کی بہت سی وجوہات ہیںجن میں سے استعمال شدہ سرنجیں،نشہ آور ٹیکوں کا استعمال وغیرہ شامل ہیں۔نقرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایڈز جیسی مہلک بیماری کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔