نان بائی و روٹی ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 6 اگست 2019 15:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2019ء) نان بائی و روٹی ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی دی گئی ۔ مسلم لیگ (ن)کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ حکومت نے آٹے پر ٹیکس 17اور گیس کی قیمتوں میں 200فیصد اضافہ کردیا گیا جس کی وجہ سے روٹی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پہلی بار روٹی 8سے 10روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ زبردستی تندور مالکان کو 6روپے کی روٹی فروخت کرنے پر مجبور کررہے ہیں۔2013میں روٹی کا ریٹ 6روپے مقرر کیا گیا ہے ،آج مہنگائی میں 200فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔نان بائی و روٹی ایسوسی ایشن نے 29اگست کو غیر معینہ مدت تک شٹر ڈان ہڑتال کی کال دی ہے جس کی وجہ سے صوبے بھر میں شدید بحرانی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔ نان بائی ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کیا جائے۔