دورآڈہ قبیلہ اکا خیل میں مسجد کو 8 سال بعد نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا

مسجد کھولنے کی تقریب کا افتتاح ایف سی 165 وینگ کمانڈر کرنل سلہری نے کیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 6 اگست 2019 15:05

دورآڈہ قبیلہ اکا خیل میں مسجد کو 8 سال بعد نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا
ضلع خیبر تحصیل باڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، حُسین آفریدی) تحصیل باڑہ کے علاقہ درو آڈہ قبیلہ اکاخیل میں8 سال بعد مسجد کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ نارتھ کے احکامات پر اکاخیل درو اڈہ مین چوک میں واقع مسجدکو عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ مسجد کھولنے کی تقریب کا افتتاح ایف سی 165 وینگ کمانڈر کرنل سلہری نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے شفیق آفریدی، چیف آف اکاخیل ملک ظاہر شاہ سمیت قومی مشیران اور کثیر تعداد میں عوام بھی موجود تھے۔ افتتاح کے موقع پر کرنل سلہری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی اور امن کی نشانی ہے کہ سیکورٹی فورسز اور قبائلی عوام کی بے پناہ قربانیوں کی وجہ سے علاقے میں امن آیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے علاقے کا امن خراب نہیں ہونے دینگے اور اسکے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے بھی پاک فوج کے ساتھ ملکر ملک اور قوم کی خاطر قربانیاں دی ہیں جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس موقع پر قومی مشیران نے سیکیورٹی فورسز کے اس اقدام کو سراہا اور مسجد کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :