سرگودھا میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب

جمعرات 8 اگست 2019 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) سرگودھا میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے علاوہ 7 تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور مختلف بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹرز کی 200 سے زیادہ آسامیاں خالی ہیں جن کو پُر کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے تاکہ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جاسکے جس سے عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :