گرمی اور حبس کے موسم میں عید الاضحی پر گوشت کھانے میں احتیاط کریں، ڈاکٹر خلیل رانا

جمعرات 8 اگست 2019 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) گرمی اور حبس کے موسم میں عید الاضحی پر لوگ گوشت کھانے میں احتیاط کریں، گرمی کی وجہ سے زیادہ گوشت کھانا انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ اس امر کا اظہار میڈیکل کالج یونیورسٹی آف سرگودھا کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خلیل رانا نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ گرمی کے موسم میں انسانی معدہ زیادہ اشیاء ہضم نہیں کر پاتا خصوصاً گوشت وغیرہ زیادہ تعداد میں کھانا ہیضے سمیت مختلف بیماریوں کو جنم دے سکتا ہے۔ اعتدال کے ساتھ گوشت کھائیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ ڈاکٹر خلیل رانا نے کہا کہ اکثر لوگ گوشت کے ساتھ کولڈ ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں جو صحت کے لئے مضر ہے اس سے احتیاط کی جائے۔

متعلقہ عنوان :