Live Updates

مریم نواز کی سینکڑوں کینال کی زمین اور کروڑوں روپے منتقلی کا سُراغ مل گیا

نیب نے بیرون ملک سے بھی مریم نواز کو منتقل کی جانے والی رقوم کی معلومات حاصل کر لیں، اہم انکشافات سامنے آ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 اگست 2019 12:47

مریم نواز کی سینکڑوں کینال کی زمین اور کروڑوں روپے منتقلی کا سُراغ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 اگست 2019ء) : قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز کی سینکڑوں کینال زمین اور کروڑوں روپے کی منتقلی کا سُراغ لگا لیا ہے جس کے نتیجے میں اہم انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے مریم نواز کو بیرون ممالک سے منتقل ہونے والی رقوم کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سینکڑوں کینال ملکیتی زمیوں کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

نیب تحقیقات کے مطابق چار مختلف موضع جات میں 1 ہزار 496 کینال اور 12 مرلے زمین خریدی گئی،موضع سلطانکے میں 1087 کنال 6 مرلے زمین خریدنے کا انکشاف ہوا ۔موضع مل میں 333 کینال 3 مرلے ،موضع بدوکی سانی میں 62 کینال 2مرلے اور موضع اصل لکھوال میں 14 کینال 1 مرلہ زمین خریدی گئی۔ نیب حکام نے ان تمام جائیدادوں کی اصل مالیت ،ذرائع خریداری سمیت زمین کے سابق مالکان کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز کے گارڈن ٹاؤن کے نجی بنک کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل کئے گئے ، ذرائع کے مطابق 1 فروری کو 78 لاکھ 87 ہزار 914 روپے ،11 جون 2008ء کو اسی بنک اکاؤنٹ میں 1 کروڑ 91 لاکھ کی خطیر رقم منتقلی ہوئی، 20 جون 2008ء کو ایک بار پھر اسی اکاؤنٹ میں 1 کروڑ 49 لاکھ 12 ہزار 280 روپے بیرون ملک سے منتقل ہوئے ۔ جاتی عمرہ کے قریب شریف ایجوکیشن کمپلیکس میں واقع نجی بنک میں بھی بیرون ملک سے مریم نواز کے نام رقم کی منتقلی کا نیب نے سراغ لگا لیا گیا ہے۔

اس اکاؤنٹ میں 28 دسمبر 2016ء کو 99 لاکھ 71 ہزار 17 روپے کی رقم منتقل ہوئی۔نیب نے مریم نواز کے نام بیرون ممالک سے منتقل ہونے والی 5 کروڑ 18 لاکھ 96 ہزار 135 روپے کی خطیر رقم کی تفصیلات کا کھوج لگا لیا۔ نیب نے اس سوال کی وضاحت بھی طلب کی کہ مریم نواز نے 70 لاکھ شیئر یوسف عباس کو منتقل کئے ، یہ شیئر بیس جولائی 2011ء میں یوسف عباس نے نصیر عبداللہ کو ٹرانسفر کیے اور بعد ازاں حسین نواز کو منتقل کر دئیے گئے ۔ خیال رہے کہ مریم نواز کو گذشتہ روز نیب نے کوت لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کیا جس کے بعد آج صبح انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، اب سے کچھ دیر قبل مریم نواز کو احتساب عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر 21 اگست تک نیب کے حوالے کر دیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات