ڈیزائنر فوڈز کے ذریعے انسانی جسم میں مختلف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کی جا سکتی ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ

جمعہ 9 اگست 2019 15:12

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) انسانی غذا میں بہت سے ایسے اجزاء موجودہیں جو جسم کو تندرست و توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کو مختلف بیماریوں سے محفوظ بھی ر کھتے ہیں یہی نظریہ ’’ڈیزائنرفوڈز‘‘کے طور پر سامنے آیا ہے جس کے ذریعے خوراک میں صحت افزا اجزاء شامل کئے جاتے ہیں جو انسانی جسم میں مختلف بیماریوںکے خلاف قوت مدافعت بڑھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین نے بتایاکہ مذکورہ اقدام کا مقصد غذا میں موجودانسانی صحت پر مثبت اثرات کے حامل اجزاء کا جائزہ لینا ہے جس کیلئے انسٹیٹیوٹ میں فنکشنل اینڈ نیوٹراسیوٹیکل فوڈ ریسرچ سیکشن کا قیام عمل میں لایا گیاہے جبکہ غذا کے مختلف اجزاء کا کینسر کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کے حوالے سے جائزہ لینے کیلئے یہاں سیل کلچر لیب بھی خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ تحقیقات سے خون میں گلوکوز اور کولیسٹرول کی بلندمقدارکو کم کرنے کیلئے بھی ان غذائوں کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سیل کلچر لیب میں غذا کے مختلف اجزاء کا کینسر کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کے حوالے سے تجرباتی طور پر جائزہ لیا جارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :