ہرنائی زرغون کے علاقہ میں گیسٹروں کی مرض کو کنٹرول کرلیاگیا ، ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ

جمعہ 9 اگست 2019 15:42

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ کا جاری کردہ کے مطابق گزشتہ دنوں ضلع ہرنائی کے یونین کونسل زرغون غر میں گیسٹروں کی مرض پھیلنے کی اطلاع ملی اور صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ اور کمشنر سبی ڈویژن نے فوری طورپراقدامات کرکے میڈیکل ٹیمیں اور ادویات زرغون غر پہنچانے کی ہدایت کی جس پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ایمرجنسی کانفاذ کرکے میڈیکل ٹیمیں اور وافرار مقدار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر اور ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی عصمت اللہ ترین کی سربراہی میں محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کے ڈاکٹرز پیرامیڈیکس سٹاف اور ادویات زرغون غر روانہ کردیا گیا جہاں پر ڈی ایچ او ، ڈی ایس ایم ، ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس سٹاف نے تین روز زرغون غر کے مختلف علاقوں میں قیام کیا گیسٹروں سمیت دیگر مرض میں مبتلا 542 مریضوں کو طبی امداد اور علاج معالجہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہا ہے کہ زرغون غر میں مختلف علاقوں میں میڈیکل ٹیمیوں نے جاکر گیسٹروں کی مرض میں مبتلا 255 مریضوں کو فوری طبی امداد دی گئی اور علاج معالجہ کیا گیا میڈیکل ٹیمیوں نے تین روز زرغون غر کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں قیام کیا جہاں پر گیسٹروں کی مرض میں مبتلا مرد خواتین بچے جن کی تعداد 255 تھی انکی طبی امداد دی گئی اور علاج کے بعد تمام مریض صحت یاب ہوکر فارغ کئے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاکہ بروقت میڈیکل ٹیمیں پہنچنے اور طبی مداد شروع کرنے سے گیسٹروں کی مرض سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہا گیا کہ گیسٹروں کے مرض کے علاوہ دیگر بیماریوں میں مبتلا 287 مریضوں کا علاج معالجہ بھی کیا گیا اور تمام مریضوں کاعلاج معالجہ کے علاوہ انہیں ادویات بھی فراہم کئے ڈپٹی کمشنر کے مطابق محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کلیم اللہ رودی زرغون غر میں موجود رہے ڈی سی ہرنائی عظیم جان دمڑ کے مطابق بروقت اطلاع ملنے اور میڈیکل ٹیمیں پہنچنے سے مرض پر جلد قابو پالیاگیا۔

متعلقہ عنوان :