کوئٹہ، الیکشن کمیشن نے (ن)لیگ کے پارٹی انتخابات کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں

جمعہ 9 اگست 2019 23:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے (ن)لیگ کے پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے (ن)لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف 3 الگ الگ درخواستوں کی سماعت کی مسلم لیگ ن کے مرکزی انتخابت کے خلاف لیگی رہنما شجاع الرحمان ملک جب کہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف اصغر مری اور اشرف ساگر نے درخواستیں دائر کی تھیںدرخواست گزاروں کا موقف تھا کہ کئی برسوں سے مسلم لیگ(ن)کی جنرل باڈی کا اجلاس ہی نہیں ہوا جب کہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بھی انتہائی کم تھا۔