ڈینگی سے ڈرنے کی نہیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر مریم خاں

ہفتہ 10 اگست 2019 14:50

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ ڈینگی سے ڈرنے کی نہیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے ، محکمہ صحت کا عملہ عام لوگوں کو اس بات سے آگاہ کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کی جانب سے انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں پانی کو کھڑے ہونے سے روکنے کے لئے اقدامات اس لئے بھی ضروری ہے کہ ڈینگی لاروا مچھر کی افزائش صاف پانی میں ہوتی ہے جو کہ ازحد خطرناک ہے ڈینگی سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیںاور برسات کے موسم میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے بلدیہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکاران ضروری اقدامات کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

اس موقع پر ڈسٹر کٹ انٹا مالو جسٹ محمد اقبال نے ضلع میں ویکٹر سرویلنس اور پازیٹو سائیٹس لوگوں کو ڈینگی مچھر سے کاٹنے سے بچانے کے لئے آگاہی مہم ،ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے تشخیصی ٹیسٹ ،علاج معالجہ کے لئے ضروری ادویات،الگ سے قائم کئے گئے وارڈز سے متعلق بریفنگ دی ۔