جیکب آباد، پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے کشمیریوںکی حمایت میں ریلی نکالی گئی

ہفتہ 10 اگست 2019 18:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) پی پی شہید بھٹو کی کشمیریوں کی حمایت میں ریلی تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے کشمیریوںکی حمایت میں ایک ریلی ضلعی دفتر سے ضلعی صدر ندیم قریشی ،کی قیادت میں نکالی گئی جس میںکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا ڈی سی چو ک پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت سے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا عالمی ادارے بھارتی ظلم کا نوٹیس لیں۔