کتاکشا اور تیور جیسی ہٹ فلموں کے خالق اب ”ہاف فرائی“ بنائیں گے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 11 اگست 2019 17:42

کتاکشا اور تیور جیسی ہٹ فلموں کے خالق اب ”ہاف فرائی“ بنائیں گے

ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں یکے بعد دیگرے دو ہٹ فلمیں دینے والے لکھاری و ہدایتکار ابوعلیحہ نے  ایک نئی فلم ”ہاف فرائی“ بنانے کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ  پہلی دو فلموں کتاکشا اور تیور کے برعکس ہاف فرائی مکمل کمرشل ایکشن کامیڈی فلم ہوگی۔

(جاری ہے)

ہاف فرائی ڈانس نمبرز، رومینٹک سونگز، ، سچویشنل کامیڈی اوربرجستہ مکالموں سے بھرپور فلم ہوگی۔
ابو علیحہ کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ہاف فرائی کی کاسٹنگ اور پری پروڈکشن شروع ہو  جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ہاف فرائی کی کاسٹ میں چند بڑے نام شامل ہیں اور ابوعلیحہ کی سابقہ فلموں کی طرح اس فلم میں بھی باصلاحیت اداکار پہلی بار فلمی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں

متعلقہ عنوان :