Live Updates

مریم نواز کو چاہیے سوالوں کا جواب دیکرحکومت کو ایکسپوزکرے

ظلم ظلم ، سیاسی انتقام کا رونا بند کرنا چاہیے، اخباروں میں اشتہار چھپوا کرحکومت کو دنیا کے سامنے ایکسپوزکرو، لوگوں کو بتاؤ کہ یہ سوال پوچھے میں یہ جواب دے رہی ہوں۔ سینئر تجزیہ کار حسن نثارکا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 اگست 2019 19:56

مریم نواز کو چاہیے سوالوں کا جواب دیکرحکومت کو ایکسپوزکرے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست 2019ء) سینئر تجزیہ کار حسن نثارنے کہا ہے کہ مریم نواز کو چاہیے سوالوں کا جواب دیکرحکومت کو ایکسپوزکرے، ظلم ظلم کا رونا بند کرنا چاہیے،اخباروں میں اشتہار چھپوا کرحکومت کو دنیا کے سامنے ایکسپوزکرے، بتائے کہ یہ سوال پوچھے میں یہ جواب دے رہی ہوں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو چاہیے کہ سوالوں کے جواب دیں ، اور حکومت کو پوری دنیا میں ایکسپوز کردو، لوگوں کو بتاؤ کہ انہوں نے یہ پوچھا ہے اور میں نے جواب دے دیے ہیں،یہ لوگ ڈالرز میں کھرب پتی ہیں،ان کو چاہیے اخباروں میں آدھے آدھے پیج کا اشتہار چھپوا کر حکومت کو بے نقاب کریں۔

ظلم ظلم کا رونا ،میں مظلو م ،سیاسی انتقام چھوڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی قینچی نے اس ملک کے پر کتر دیے، ورنہ شاید مودی اس حد تک نہ جاتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برصغیر پاک وہند میں گورا کبھی بھی ایک لاکھ سے زیادہ نہیں رہا، لیکن کروڑوں کے ریوڑ کو بکریوں کی طرح ہانکتا رہا۔ مسلمانوں کے پیچھے رہنے کی وجہ ویلٹائن ڈے پر بڑی چڑ چڑ کرتے ہو، لیکن کرکٹ کے پیچھے پاگل ہو، اپنی کھیلوں کا ستیاناس کردیا ہے۔

بے شمار لوگ دیکھے جو الکوحل استعمال کرلیتے، جبکہ خنزیزکے گوشت کے قریب بھی نہیں جاتے، کیا بکوا س تضاد ہے،کیونکہ گوشت کے متبادل بڑے ہیں لیکن شراب کا متبادل نہیں ہے اس لیے یہ جری ہے۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ عید کے دن شریف خاندان کیلئے گرین زون بنے گا، گرین زون میں نیب کی طرف سے ضیافت دی جائے گی، کشمیر ایشوسے متعلق امریکا کیلئے وفدکی قیادت فاروق ایچ نائیک،اوآئی سی کیلئے وفد کی قیادت راجا ظفرالحق، اور یورپ کے وفد کی قیادت سینیٹرمشاہد حسین سید کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ کے ساتھ ن لیگ کے سینئر رہنماء سینیٹرراجا ظفر الحق کی مشاورت ہوئی ہے۔کہ اپوزیشن جماعتوں میں تجربہ کار سینیٹرز جو ان معاملات کو ڈیل کرنے کا ہنر رکھتے ہیں۔کیونکہ لوگوں کے ذاتی تعلقات بھی ہوتے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات