خانیوال، عید الاضحی کے موقع پر غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے والے 9 افراد گرفتار

منگل 13 اگست 2019 15:50

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) عید الاضحی کے موقع پر پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے والے نجی اداروں اور کالعدم تنظیموں کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہے، اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال اسد سرفراز خان کی خصوصی ہدایات پر خانیوال پولیس نے ضلع کے مختلف تھانہ جات میں عید کے روز 9 افراد کو گرفتار کر کے غیر قانونی طور پر اکٹھی کی گئی درجنوں کھالیں برآمد کیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے منظور شدہ کھالیں اکٹھی کرنے والے اداروں کی فہرستیں جاری کی گئی تھیں اور بغیر این او سی کھالیں اکٹھے کرنے پر سخت کارروائی کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی تھی۔