بغیر این او سی کھالیں جمع کرنے والے 7 افراد گرفتار

منگل 13 اگست 2019 15:50

بہاولنگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) بغیر این او سی کھالیں جمع کرنے والے 7 افراد گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پربغیر این او سی کھالیں جمع کرنے والے افراد کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد انور کھیتران کی خصوصی ہدایات پربہاولنگر پولیس نے ضلع کے مختلف تھانہ جات میں عید کے روز مقدمات درج کرکی7 افراد کو گرفتار کر کے غیر قانونی طور پر اکٹھی کی گئیں درجنوں کھالیں برآمد کرلیں۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے منظور شدہ کھالیں اکٹھی کرنے والے اداروں کی فہرستیں جاری کی گئی تھیں اور بغیر این او سی کھالیں اکٹھے کرنے پر سخت کارروائی کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی تھی۔