او آئی سی نے بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو فی الفور اٹھائے کا مطالبہ کر دیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ویڈیو پیغام

جمعہ 16 اگست 2019 16:20

او آئی سی نے بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو فی الفور اٹھائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج یہ آواز صرف پاکستان کی نہیں پوری اسلامی دنیا کی متفقہ آواز بن چکی ہے، مجھے امید ہے کہ سکیورٹی کونسل بھی اس اسلامی دنیا کی آواز پر توجہ دے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کے جدہ اجلاس میں شرکت کی اور رکن ممالک کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا جس کے بعد ان کا پریس اسٹیٹمنٹ بھی سامنے آیا، مسلم ممالک کی تنظیم ( او آئی سی) نے آج بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر میںکرفیو فی الفور اٹھائے کا مطالبہ کردیا ہے تاکہ وہاں مسلسل کرفیو کی وجہ سے جو ادویات کی کمی ہوچکی ہے اور مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں دقت پیش آرہی ہے ان تکالیف کا ازالہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ آواز صرف پاکستان کی نہیں پوری اسلامی دنیا کی متفقہ آواز بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سیکورٹی کونسل بھی اسلامی دنیا کی آواز پر توجہ دے گی۔