جائیداد کے تنازعہ پر تین بھائیوں کو قتل کرنیوالے ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے پاکستان پہنچادیا گیا

ہفتہ 17 اگست 2019 14:28

جائیداد کے تنازعہ پر تین بھائیوں کو قتل کرنیوالے ملزم کو انٹرپول کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) دو ماہ قبل جائیداد کے تنازعہ پر تین بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے پاکستان پہنچادیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملزم نادر خان نے دو ماہ قبل جائیداد کے تنازعہ پر چار سدہ کے علاقے عمر زئی میں تین بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتارکر بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایات کی تھی کہ واقعے میں ملوث ملزم کو ہر صورت گرفتار کرکے کٹہرے میں لایا جائے۔

پولیس نے کیس کی بھرپور پیروی کی اور ملزم کو انٹر پول کی مدد سے ملائیشیا سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیاہے۔یاد رہے کہ چھبیس مئی کو چارسدہ کے تھانہ عمر زئی کی حدود میں واقع علاقے علی جان کلے میں نامعلوم افراد نے گھر سے متصل حجرے میں گھس کر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں تین سگے بھائی شبیر، سجاد اور کاشف موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے ۔شبیر ایف سی سپرنٹنڈنٹ، سجاد پولیس اہلکار اور کاشف کاروبار کرتا تھا۔