خواجہ سلمان رفیق کامعروف فزیشن پروفیسر فیصل مسعود کی وفات پر اظہار افسوس

ہفتہ 17 اگست 2019 16:48

خواجہ سلمان رفیق کامعروف فزیشن پروفیسر فیصل مسعود کی وفات پر اظہار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پاکستان کے معروف فزیشن پروفیسر فیصل مسعود کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ انہیں جواررحمت میں جگہ دے اوران کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

(جاری ہے)

بطورپرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، ڈی جی ہیومن آرگن اتھارٹی پنجاب اوریونیورسٹی ہیلتھ سائنسز میں انہوںنے تاریخ ساز کام کیا ۔ خواجہ سلمان رفیق نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ میڈیکل پروفیشن ان کی گرنقدر خدمات کے پیش نظر سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کانام پروفیسر فیصل مسعود انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز رکھا جائے ۔