کچھ بھی ہو، حالات خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،ڈاکٹرشاہد مسعود
اس سارے کھیل کا اہم کھلاڑی اسرائیل ہے، وہ اس وقت کہاں ہے؟ کوئی نام نہیں لے رہا،اسرائیل کے بھارت کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات ہیں،اسرائیل پریشان ہے کہ اس کوصفحہ ہستی سے صرف پاکستان مٹا سکتا ہے۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود کا تبصرہ
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 اگست 2019 20:50
(جاری ہے)
اسرائیل کا بھارت کے ساتھ ایک اسٹریٹجک تعلق ہے، ان کے طیاروں نے فروری میں ہمارے خلاف حصہ لیا تھا۔قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ایک بہت بڑی کامیابی ہے لیکن اس خطے میں ایک بہت بڑا کھیل شروع ہونے جا رہا ہے۔
چین کا اپنا مسئلہ ہے، کیونکہ ان کا لداخ کا مسئلہ ہے۔سلامتی کونسل کا اجلاس نہیں تھا، بلکہ سلامتی کونسل کا مشاورتی اجلاس تھا، اگر قراردادہوتی توویٹو ہوجاتی۔انہوں نے کہا کہ ایک بات پر بھارت پریشان ہے۔فتنوں کے دور کے بارے میں نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ ان فتنوں کو سمجھیں۔وہی بچیں گے جو اس کو سمجھیں گے۔مذہب، نسل، سب کچھ ان معاملات میں شامل ہے۔اسرائیل یہاں تک بڑے عرصے میں پہنچا ہے۔پہلے وہ عرب ممالک سے الجھا ہوا تھا ۔ایران اور ترکی پہلے اسرائیل کو سپورٹ کرتے تھے۔لیکن ان ممالک میں تبدیلیاں آگئیں ۔ اب تقریباً تمام عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہیں۔1981ء میں بھارت نے اسرائیل کے ساتھ ملکرکہوٹہ میں حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا ، یہ ضیاء الحق کا دور تھا۔ لیکن دوبارہ 1984ء میں ایف سولہ طیارے بھارت میں پہنچ گئے اور کہوٹہ پر حملہ کرنے کی تیاری کررہے تھے۔جب ضیاء الحق کو حملے کی تیاری کا علم ہوگیا تھا۔سعودی عرب نے پاکستان کو خبر دی تھی کہ پاکستان پر حملے کی تیاری کی جارہی ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اب پلاننگ یہ ہورہی ہے کہ اگر نیوکلیئر بم مارا جائے تو 4منٹ نیوکلیئر بٹن دبے تو پاکستان کے پاس صلاحیت موجود ہے، کہ نیوکلیئر ہتھیار بھارت پر گر سکتے ہیں۔لیکن کوشش ہورہی ہے کہ حملہ ہوا تو دوسرے حملے کی سکت بھی موجود ہو،حملے کی صورت میں دوارب لوگ توفوری تباہ ہوجائیں گے۔شاہین میزائل 2750کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کرے تووہ بغیر کسی رکاوٹ اور دفاعی سسٹم کے 12منٹ کے اندرسیدھا اسرائیل پر جاکر گرے گا۔اگراسرائیل سمجھتا ہے کہ کوئی ملک انہیں صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے تواکلوتا پاکستان ہے۔یہ چیز اسرائیل کیلئے بہت پریشان کن ہے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.