جولائی کے ماہ میں بینکوں کے ذخائر میں 7 کھرب روپے سے زائد کی کمی واقع

عوام نے ایف بی آر اور ٹیکس کٹوتی کے ڈر سے بڑی تعداد میں اپنی رقوم بینکوں سے نکلوا لیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اگست 2019 23:39

جولائی کے ماہ میں بینکوں کے ذخائر میں 7 کھرب روپے سے زائد کی کمی واقع
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اگست 2019ء) جولائی کے ماہ میں بینکوں کے ذخائر میں 7 کھرب روپے سے زائد کی کمی واقع، عوام نے ایف بی آر اور ٹیکس کٹوتی کے ڈر سے بڑی تعداد میں اپنی رقوم بینکوں سے نکلوا لیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک جو پاکستان کا مرکزی بینک ہے،اس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بینکوں سے گزشتہ جولائی کے ماہ کے دوران 7 کھرب روپے سے زائد پیسہ غائب ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف ایک ماہ کے دوران پاکستانی بینکوں کے ذخائر میں 7 کھرب 10 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون کے ماہ میں پاکستان کے تمام بینکوں کے کل ذخائر 14.45 ٹریلین روپے تھے۔ تاہم جولائی کے ماہ میں ان ذخائر میں زبردست کمی واقع ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ بینکوں کے ذخائر میں کمی ہونے کی بڑی وجہ ایف بی آر کا ڈر ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ جن بینک صارفین کے اکاونٹس میں 5 لاکھ روپے سے زائد کی رقم موجود ہے، ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ایف بی آر ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر رہا ہے۔ اسی ڈر سے صارفین نے صرف 1 ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر بینکوں سے اپنی رقوم نکلوا لی ہیں۔ جبکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ عید الاضحیٰ کی وجہ سے بھی عوام نے بینکوں سے رقوم نکلوائی ہیں۔  عید الاضحیٰ کی آمد کے باعث لوگوں نے اپنے خرچ کیلئے بینکوں میں رکھے پیسے نکلوائے۔                                                   

متعلقہ عنوان :