طالبات ویڈیو سکینڈل میں اہم پیش رفت

زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے 45 لڑکیوں کو ہوس کا نشانے بنانے والے درندہ صفت شخص سے متعلق اہم انکشافات کر دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 اگست 2019 12:09

طالبات ویڈیو سکینڈل میں اہم پیش رفت
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اگست 2019ء) طالبات ویڈیو سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ درندہ صفت میاں بیوی کے دھندے کا نشانہ بننے والی طالبہ کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ 3 اگست کو کالج کے باہر ایک لڑکی نے اپنے آپ کو طالبہ ظاہر کیا اور گاڑی میں لفٹ دینے کی پیشکش کی۔جس کے بعد گرے کلر کی گاڑی میں ایک لڑکا آیا جس نے چاقو دکھا کر زبردستی گاڑی میں بٹھا دیا۔

طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزمان مجھے اغوا کرنے کے بعد گلستان کالونی کے ایک مکان میں لے گئے۔ملزمان نے میرے شوپر اور بچوں کو مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔دونوں میاں بیوی کے پاس سے کئی ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔ متاثرہ طالبہ نے چیف جسٹس سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ راولپنڈی پولیس نے 45 لڑکیوں کی نازیبا اور برہنہ ویڈیوز بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے قبضے سے کئی ویڈیوز اور تصاویر بھی برآمد کر لی گئی۔

صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پولیس نے ایم ایس سی کی طالبہ اور شادی شدہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے کے مقدمے میں پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سٹی پولیس نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ اور برہنہ ویڈیو بنانے والے ملزم کو اس کی بیوی سمیت گرفتار کیا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم قاسم کم عمر لڑکیوں کو اپنی بیوی کرن کے ذریعے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

سی پی او فیصل رانا نے بتایا کہ ملزم قاسم کی اہلیہ کرن اپنے شوہر کی لڑکیوں سے زیادتی کی ویڈیو بناتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی راول ٹاؤن تھانہ کو ملزم کی ہوس کا نشانہ بننے والی تمام بچیوں کے والدین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ملزمان کا نشانہ بننے والی ہر لڑکی اور ہر واقعہ کی الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو الگ الگ چالان کیا جائے گا۔