پلانٹ فار پاکستان و پنجاب مہم کے سلسلے میں ضلع پولیس نے ہزاروں پودے لگائے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 اگست 2019 13:46

پلانٹ فار پاکستان و پنجاب مہم کے سلسلے میں ضلع پولیس نے ہزاروں پودے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) پلانٹ فار پاکستان و پنجاب مہم کے سلسلے میں ضلع پولیس نے ہزاروں پودے لگائے تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حمادعابد نے آج پولیس لائن میں ایک ہزار پودے اپنے تمام افسران اور ملازمین سے لگوائے جبکہ ضلع کے تمام تھانوں میں بھی ایس ایچ اوز اور پولیس ملازمین نے بھی پودے لگائے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے پولیس لائن میں پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کیا جبکہ تمام ملازمین نے ان کی نگرانی میں پودے لگائے جس پر انہوں نے کہا کہ جس آفیسر اور ملازم نے جو جو پودا لگایا ہے اس کی آبیاری اس پر فرض ہے اسی طرح ہم اپنے ماحول کو گندگی سے بچا کر سرسبز و شاداب بنا سکتے ہیں جس سے نہ صرف آپکو بھرپور آکسیجن ملے گی اور آپ ایک بہتر ماحول میں اپنی زندگی بسر کر سکیں گے۔