سپریم کورٹ نے عمر قید کے دو ملزمان قیصر بٹ اور عبدالغفار کو بری کرنے کا حکم دیدیا

پیر 19 اگست 2019 15:23

سپریم کورٹ نے عمر قید کے دو ملزمان قیصر بٹ اور عبدالغفار کو بری کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) سپریم کورٹ نے عمر قید کے دو ملزمان قیصر بٹ اور عبدالغفار کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔ پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔2008 میں ٹرائل کورٹ نے دونوں ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔2013 میں لاہور ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھادونوں ملزمان پر ٹیسکی ڈرائیور منظور احمد کے قتل کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

سر کاری وکیل نے کہاکہ یہ واقعہ گجراں والا کے علاقے تیتلے میں پیش آیا۔سرکاری وکیل محمد جعفر نے کہاکہ دونوں ملزمان نیٹیکسی ڈرائیور منظو احمد سے ٹیکسی بک کرائی۔ سر کاری وکیل کے مطابق دنوں ملزمان کو ٹیکسی میں منظور احمدکے ساتھ جاتے دیکھا گیا۔ سر کاری وکیل محمد جعفر کے مطابق ملزمان سے دو پستول برآمد ہوئے۔عدالت نے کہاکہ صرف اس بنیاد پر سزا نہیں دی جا سکتی کہ ملزمان کو مقتول کے ساتھ جاتے دیکھا گیا۔عدالت نے کہاکہ ملزمان کو 24 گھنٹے پہلے مقتول منظو احمد کے ساتھ جاتے دیکھا گیا تھا۔