ضلع میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ٹیموں کی تشکیل جبکہ 52ہزار 64بچوں کو ٹیمیں قطرے پلائیں گی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 اگست 2019 19:05

ضلع میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ٹیموں کی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی زیر صدارت ڈسڑکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محمکمہ صحت کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کیس رسپانس پولیو مہم کے بارے میں ہدایت کی گئی کہ تحصیل پنڈ دادن خاں کی تمام یونین کونسلز جن میں کیس رسپانس مہم کرنی ہے اسکی کڑی نگرانی کی جائے اور 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ تحصیل پنڈ دادن خان میں 5 سال سے کم عمر۔ 52064 بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 116 فیلڈ ٹیمز ، 20 فکسڈ ٹیمز اور 6 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی۔ اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 27 ایریا انچارج اور 16 یونین کونسل انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :