حکومت کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار بڑھانے کے لئے پوری طرح سنجیدہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
پیر 19 اگست 2019 21:17
(جاری ہے)
اجلاس میں سیکورٹی امور پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار کو بلوچستان کے تمام ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز اور ان سے منسلک اضلاع تک وسعت دیے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، اس ضمن میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ایسا میکنزم ترتیب دیا جا رہا ہے جو 21ویں صدی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو جس میں جیوفینسنگ،جدید ڈیجیٹل فارنزک لیب اور تمام دستیاب ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرنا شامل ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ صوبے میں دیرپا امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی روک تھام میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور سکیورٹی اداروں کی قربانیاں باعث فخر ہیں جن کی بدولت امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت نے سی ٹی ڈی میں 500 نئی آسامیاں تخلیق کی ہیں جس سے محکمے کے ہیومن ریسورس میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان آسامیوں پر درخواست جمع کرانے والے امیدواروں کے لیے مخصوص ٹیکسٹ بک اور ٹیسٹنگ سروس متعارف کرائی جائے جو محکمے کے امور اور طرزِ عمل سے مطابقت رکھتی ہو تاکہ پروفیشنلز م کو فروغ دیا جا سکے، وزیراعلی نے کہا سی ٹی ڈی کا کردار دہشت گردی اور تخریب کاری کے خاتمے میں اہمیت کا حامل ہے جن کی بدولت امن و امان کی صورتحال میں بہترہوئی ہے، حکومت پولیس فورس اور سی ٹی ڈی کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرے گی جس میں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے جس سے محکمے کی کارکردگی میں ایک مؤثر اور نمایاں تبدیلی آئے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.