چیف آف آرمی سٹاف مدت میں توسیع کے وزیراعظم کے فیصلے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، فروغ نسیم

جنرل باجوہ کی بطور چیف مدت میں توسیع علاقائی سلامتی اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیئے خوش آئند ہو گی، وزیر قانون

پیر 19 اگست 2019 21:51

چیف آف آرمی سٹاف مدت میں توسیع کے وزیراعظم کے فیصلے پر قوم کو مبارکباد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کی بطور چیف آف آرمی سٹاف مدت میں توسیع کے وزیراعظم کے فیصلے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں فروغ نسیم نے کہاکہ جنرل باجوہ کی بطور چیف مدت میں توسیع علاقائی سلامتی اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیئے خوش آئند ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ میری نیک تمنائیں جنرل باجوہ کے ساتھ ہیں۔