بھارت نے شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، سراج الحق

کسی بھی جنگ کو لڑنے کے لیے ایٹم بم سے زیادہ قومی اتحاد کی ضرورت ہوتی ہے، گفتگو

پیر 19 اگست 2019 21:54

بھارت نے شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، سراج الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ بھارت نے شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، کسی بھی جنگ کو لڑنے کے لیے ایٹم بم سے زیادہ قومی اتحاد کی ضرورت ہوتی ہے۔سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم نے تجویز دی ہے کہ مشترکہ اجلاس اور بین الاقوامی کانفرنس بلوانی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہم جنگ کے لیے تیار ہوں یا نہ ہوں بھارت بالکل تیار ہے ،لگتا ہے انڈیا آزاد کشمیر پر ثالثی کروانا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر تو بھارت ہڑپ کر گیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی حکومت اور فوج کے پاس آپشن کھلے ہیں ،جنگ کو روکنے کے لیے بھی جنگ کی تیاری کرنا پڑتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی جنگ کو لڑنے کے لیے ایٹم بم سے زیادہ قومی اتحاد کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے قومی یکجہتی کو خود سبوتاز کیا ہے۔