پی ایس پی ایک نظریہ ہے جو تیزی سے عوام میں مقبول ہو رہا ہے، چیئرمین مصطفی کمال

کراچی اور حیدرآباد میں کامیاب جلسوں کے بعد ہم ممبر سازی مہم شروع کر رہے ہیں جس کے بعد پی ایس پی میں تنظیم نو کا عمل بھی کیا جائے گا

پیر 19 اگست 2019 22:06

پی ایس پی ایک نظریہ ہے جو تیزی سے عوام میں مقبول ہو رہا ہے، چیئرمین مصطفی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی ایک نظریہ ہے جو تیزی سے عوام میں مقبول ہو رہا ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں کامیاب جلسوں کے بعد ہم ممبر سازی مہم شروع کر رہے ہیں جس کے بعد پی ایس پی میں تنظیم نو کا عمل بھی کیا جائے گا۔ لوگ اب لسانی، مذہبی اور خاندانی سیاست سے نکل کر اپنے مسائل کے حل کی بنیاد پر سیاست چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس پی اپنے قیام کے پہلے روز سے عوام میں شعور بیدار کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ کراچی سے کشمیر تک عوامی مسائل کا حل پی ایس پی کے پیش کردہ منشور میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار سید مصطفی کمال نے اراکین کراچی آرگنائزنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر سید آصف حسنین بھی موجود تھے۔ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ اب ملک بھر کی عوام کو جذباتی نعروں سے نکل کر حکمرانوں کا احتساب کرنا ہوگا ورنہ آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔