امریکی ریاست نیوجرسی میں یوم آزادی کے حوالے سے شاندار سالانہ پریڈ کا انعقاد

منگل 20 اگست 2019 14:14

امریکی ریاست نیوجرسی میں یوم آزادی کے حوالے سے شاندار سالانہ پریڈ ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر ایڈیسن میں 72 ویں یوم آزادی کے حوالے سے ہزاروں افراد پر مشتمل شاندار سالانہ پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔پریڈ میں شامل بڑی تعداد میں پاکستانی مرد،خواتین اور بچوں نے پاکستان زندہ باد،قائد اعظم زندہ باد کے نعرے اور تحریک آزادی کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کیئے گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ اتوار کو ایڈیسن کے اوک ٹری روڈ پر منعقدہ اس سالانہ پاکستان ڈے پریڈ میں پاکستانی پرچم کے ساتھ امریکی پرچم بھی فلوٹس اور گاڑیوں پر آویزاں تھے ۔پریڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل حافظ سلیم کے مطابق پریڈ میں پاکستان کے صوبوں اور ان کے فن و ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئی10 فلوٹس، 50 گاڑیاں اور2 میوزک بینڈز شامل تھے جبکہ پریڈ میں تقریباً 3 ہزار افراد شامل تھے جو فلوٹس پر قومی پرچم لہراتے ہوئے ملی نغموں کی دھن پر رقص بھی کرتے رہے، پریڈ میں شامل کاریں بھی پاکستان کے قومی پرچم سے ڈھکی ہوئی تھیں۔