ائیر پورٹ حملہ کیس کے ملزم آصف ظہیر لاپتا ہوگئے،

سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سمیت دیگرکو نوٹسز جاری کردیئے

منگل 20 اگست 2019 17:06

ائیر پورٹ حملہ کیس کے ملزم آصف ظہیر لاپتا ہوگئے،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) ائیر پورٹ حملہ کیس کے ملزم آصف ظہیر لاپتا ہوگئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت، آئی جی سندھ، سی ٹی ڈی، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔جسٹس کے کے آغا اور جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے روبرو ائیر پورٹ حملہ کیس کے ملزم آصف ظہیر لاپتا ہونے سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ آصف ظہیر 15 اگست کو طارق روڈ سے پلمبر کی دوکان سے سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لیا۔ حراست میں لیے جانے کی سی سی ٹی وی اور دیگر ریکارڈ بھی موجود ہے، بازیاب کرایا جائے۔ آصف ظہیر کراچی ائیرپورٹ حملہ کیس میں ضمانت پر ہے۔ عدالت نے سندھ حکومت، آئی جی سندھ، سی ٹی ڈی، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 19 ستمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ملزم آصف ظہیر کو بازیاب کراکر عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔