Live Updates

ناصر بٹ کو ویڈیو بنانے کا کہا نہ ہی جج سے ملنے کا، مریم نواز

جج کی آڈیو ریکارڈنگ کرنے والے شخص کا نام نہیں جانتی،صر بٹ نے نواز شریف کی جیل واپسی کے دن جج کی ویڈیو کے بارے میں بتایا، بیان

منگل 20 اگست 2019 17:23

ناصر بٹ کو ویڈیو بنانے کا کہا نہ ہی جج سے ملنے کا، مریم نواز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) جج ویڈیو سکینڈل سے متعلق ایف آئی رپورٹ میں مریم نواز کا بیان سامنے آگیا ہے جس میں مریم نواز نے کہاہے کہ ناصر بٹ کو ویڈیو بنانے کا کہا نہ ہی جج سے ملنے کا۔ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے کہاکہ جج کی آڈیو ریکارڈنگ کرنے والے شخص کا نام نہیں جانتی۔ انہوںنے کہاکہ ناصر بٹ نے نواز شریف کی جیل واپسی کے دن جج کی ویڈیو کے بارے میں بتایا۔

انہوںنے کہاکہ ناصر بٹ نے ایک کارکن کے ذریعے موبائل فون بھجوایا جس میں ویڈیو تھی۔ انہوںنے کہاکہ ناصر بٹ کے مطابق جج کی ویڈیو اس نے اپنے طور پر بنائی۔ انہوںنے کہاکہ ناصر بٹ کے مطابق ویڈیو بنانے کا مقصد نواز شریف کی سزا کی وجوہات سامنے لانا تھیں۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں کو ویڈیو ناصر بٹ کی طرف سے بھجوائے گئے شخص نے فراہم کی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے سوال کیاکہ آپ نے کن اداروں کو بلیک میلنگ کرنے کا کہا ۔

مریم نواز نے جواب دیا کہ اداروں کا نام ویڈیو میں موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے کو اداروں کا نام نہیں بتا سکتی۔ انہوںنے کہاکہ جج ارشد ملک کی قابل اعتراض ویڈیو نا دیکھی نا میرے پاس ہے۔ انہوںنے کہاکہ ناصر بٹ والی ویڈیو دیکھ کر قابل اعتراض ویڈیو کا علم ہوا۔ انہوںنے کہاکہ جج ارشد ملک کی ویڈیو میں نے نہیں بنوائی۔ انہوںنے کہاکہ جج ارشد ملک کی میرے پاس کوئی ویڈیو نہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات