میونسپل کارپوریشن میں اتحادگروپ کاایپکاسے الحاق، ایپکاکاعہدیداران کے ناموں کااعلان

حکومت نے سرکاری ملازمین کو ریلیف نہ دیاتودفاترکی تالہ بندی کرکے سٹرکوںپراحتجاج کریں گے،ایپکارہنمائوںکا تقریب سے خطاب

بدھ 21 اگست 2019 14:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) میونسپل کارپوریشن میں اتحادگروپ کاایپکاکے ساتھ الحاق،ایپکانے آئندہ سیشن2019تا2021ء کے لئے عہدیدران کے ناموں کا اعلان کر دیا،ڈویژنل صدر چوہدری امتیازاحمدتتلہ،جنرل سیکرٹری چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں،چیئرمین رانایاسرخورشید،نائب صدرمیاںمقصوداحمدنے نومنتخب عہدیداران چیئرمین عامرمحموداعوان، وائس چیئرمین فیصل ضیا،صدرمحمدرضوان گجر،سینئرنائب صدر وخالدمحمود،میاںمحمدسعید،حافظ محمدعمران،نائب صدورحاجی عبدالغفار،وسیم حیدر شاہ،ظفرعلی گجر،راجہ ظفرعباس، سرفراز احمدنیازی،جنرل سیکرٹری شہبازاحمدجٹ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمدیونس بٹ،تنویراحمد،ڈپٹی جنرل سیکرٹریزاکرم شہزاد،جمیل اختررندھاوا،فنانس سیکرٹری مرزاہارون انور،ڈپٹی فنانس سیکرٹری نادرحسین،سیکرٹری اطلاعات محمدعارف رانا، اورآفس سیکرٹری محمدانصاف میں ان کے عہدوں کے نوٹیفکیشن تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کے تقریب میں ملازمین کی کثیرتعدادموجودتھی۔ جبکہ اس موقع پر ڈویژنل عہدیداران سعادت حسین بلوچ،سینئرنائب صدر پنجاب رانامحمداحمدخاں، وارث علی گجر،محمدجاویداقبال،ارشدبھٹی اوردیگربھی بھی موجودتھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایپکارہنمائوں نے کہاکہ ایپکاکا ایک ہی مقصد ہے کہ ملازمین کے حقوق کاتحفظ ،اپنے حقوق کے حصول کیلئے ملازمین تیزی سے ایپکا کاحصہ بن رہے ہیں جس سے ثابت ہوتاہے کہ ملازمین اب متحد ہو کر اپنے حقوق کی جنگ لڑناچاہتے ہیں،ڈویژنل صدرچوہدری امتیازاحمدتتلہ نے میونسپل کارپوریشن میں منتخب ہونے والے ایپکاکے عہدیداران کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے جائز مطالبات کے لئے ایپکا کاحصہ بنیں ہیںاور ایپکا کی جدوجہدکابھی حصہ بنیں ۔

چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں نے کہاکہ شرپسندعناصرملازمین کو دھڑوںمیں تقسیم کرکے ذاتی مفادات حاصل کررہے ہیں جنہیں ملکرناکام بنانے کی ضرورت ہے ،فیصل آبادڈویژن کی ایپکا کوصوبائی صدر محمد سلطان مجددی کی سرپرستی میں یکجاکرنے کیلئے بھرپورمحنت کررہے ہیں جس کا واحدمقصد ملازمین کے جائز مسائل کافوری حل ہے ۔نومنتخب صدرمحمدرضوان گجرنے کہاکہ ایپکا کے ساتھ الحاق کامقصد میونسپل ملازمین کے مسائل کواجاگرکرنااورانہیں حل کرواناہے،حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈزعملدرآمدکرتے ہوئے ایک جیسے پے سکیل ایک جیسے الاونسز سب کو دئیے جائیں اور ٹائم سکیل کا نوٹیفکیشن same postلکھ کر جاری کیا جائے ، ہاوس رینٹ نئے پے سکیل پر 60 فیصد سب کو دیا جائے۔

یوٹیلٹی الاونس سیکرٹریٹ الاونس ہاوس ہائرنگ ریکوزیشن تمام ملازمین کو دئیے جائیں، گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر جی پی فنڈ کی طرح واپس کی جائے، باقی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن اور سروس سٹریکچر اور ٹیکینکل الاونس دیا جائے ، کنوینس الاونس میڈیکل الاونس میں اضافہ، تمام کنٹریکٹ ملازمین کو تقرری کی تاریخ سے ریگولر کیا جائے اور نئی بھرتی ریگولر کی بنیاد پر کی جائے 17 اے کے تحت ریگولر بھرتی کی جائے، ختم کی گئی آسامیاں بحال کی جائیں اور ڈائننگ کیڈر آسامیوں پر بھرتی کی جائی-

متعلقہ عنوان :