بچوں کیوجہ سے ہونے والے جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا دوسرا شخص بھی ہسپتال میں چل بسا

جمعرات 22 اگست 2019 14:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) ستوکتلہ کے علاقہ میں بچوںکی وجہ سے ہونے والے جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا ایک اور شخص بھی ہسپتال میں چل بسا جس سے ہلاکتوں کی تعداد 2ہو گئی جبکہ واقعہ میں زخمی تیسرا شخص تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے۔تفصیلات کے مطابق جاوید مسیح کا بچوں کی وجہ سے اپنے محلے دارامجد کے ساتھ جھگڑا ہوا۔

(جاری ہے)

جس پر ملزم امجد نے ساتھیوں کے ہمراہ چھریوں کے وار سے جاوید کو ہلاک اور دو بھائیوں کو زخمی کر دیا۔جھگڑے میں زخمی ہونے والا دوسرا بھائی سلمان بھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ تیسرا بھائی عدیل ہسپتال میں زیرعلاج ہے ۔پولیس نے دوملزموں کو موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم امجد تاحال گرفتار نہیںہو سکا ہے۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا کے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :