پرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیم کو کاروبار کی بجائے خدمت کا ذریعہ بناکر نسل نو کی بہترین تعلیم وتربیت اور ملک کا نام روشن کریں، حسین محنتی
میٹرک سائنس میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی عثمان پبلک اسکول سسٹم کی ہونہار طالبہ ولیہ نور کے اعزاز میں تقریب
جمعرات 22 اگست 2019 21:54
(جاری ہے)
اس موقع پر طالبہ کو اعزازی شیلڈ وسند بھی دی گئی جبکہ نافع کی طرف سے 31اگست کو طالبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
تقریب میں جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر عبدالغفار عمر،عثمان اسکولز سسٹم کے ڈائریکٹر معین الدین نیئر،ڈائریکٹر کالجز سندھ پروفیسر مراد علی راہموں،پروفیسر اسحاق منصوری،انتصار غوری، فیض احمد فیض ،سعیداحمد صدیقی ،اے ڈی سومرونے بھی خطاب کیا۔تقریب میں مختلف تعلیمی ماہرین،اساتذہ کرام اور ولیہ نور کے والدین بھی موجود تھے۔محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ یہ ملک اسلام وکلمہ طیبہ کے نام پرحاصل کیا گیا تھا، قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اور قائدؒ کے مشن کو آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ڈائریکٹر کالجزسندھ پروفیسر مراد علی راہموں نے ولیہ نور کے اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے اکابرین کا بہتر تعلیمی اداروں کے قیام اور نسل نو کی تعلیمی وفکری تربیت کے حوالے سے کردار قابل تعریف ہے۔ عثمان پبلک اسکول سسٹم جیسے معیاری ادارے ہماری امیدوں کی کرن ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگوںکا بہتر تعلیم کیلئے پرائیویٹ اداروں کی طرف رحجان بڑھ رہا ہے تاہم سرکاری اسکولز وکالجز کی بہتری کیلئے جماعت اسلامی کے اکابرین سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔سندھ میں قائم 321کالجز پر 15ارب سے زائد خرچ ہورہے ہیں مگر معاشرے کی عدم توجہی کی وجہ سے مطلوبہ نتائج سے محروم ہیں۔نافع کے ڈائریکٹر فیض احمد فیض نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کے لوگوںکیلئے اعزاز سے کم نہیں ہے کہ ان کے قائم کردہ تعلیمی ادارے سے ایک طالبہ نے پورے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، ہر فرد کو اپنی صلاحیتوں کا ہر فیلڈ میں لوہا منوانا چاہئے اسلام بھی ہمیں یہی سکھاتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.