وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے
سابق کپتان نے باولنگ کوچ کے عہدے کیلئے باقاعدہ درخواست دے دی، بورے والا ایکسپریس اس سے قبل 2 مرتبہ ہیڈ کوچ اور 2 مرتبہ باولنگ کوچ رہ چکے ہیں
محمد علی جمعرات 22 اگست 2019 22:12
(جاری ہے)
دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ پی سی بی کو قومی ٹیم کیلئے موزوں غیرملکی کوچ کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم اب تک کسی ”بڑے نام“ کی جانب سے درخواست موصول نہیں ہوئی۔
پی سی بی نے گزشتہ دنوں نئے کوچنگ سٹاف کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں،اس حوالے سے 26اگست تک کا وقت دیا گیا ہے، بعض آفیشلز کی خواہش ہے کہ کسی غیرملکی کو چیف کوچ بنایا جائے البتہ دیگر حکام کسی پاکستانی سابق کرکٹر کو ہی ذمہ داری سونپنا چاہتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بورڈ کو اس حوالے سے کافی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، مگر کسی بڑے غیرملکی نام نے تاحال رابطہ نہیں کیا، بھارت اور بنگلہ دیش کی جانب سے ٹھکرائے ہوئے مائیک ہیسن نے بھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا ہے ، سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز بھی درخواست جمع کرا چکے، البتہ بورڈ کے چند آفیشلز ان دونوں کو ذمہ داری سونپنے کے حق میں نہیں ہیں۔بعض بڑے سابق کرکٹرز سے رابطہ بھی کیا گیا مگر وہ پہلے معاوضے کا پوچھتے ہیں جو ان کے لحاظ سے کم ہے۔ لہذا انکار کر دیتے ہیں،سیکیورٹی پر بھی تشویش ظاہر کی گئی، البتہ ابھی ایک ہفتہ باقی اور حکام کو امید ہے شاید کوئی مناسب کوچ مل جائے۔دوسری جانب محسن خان اورمصباح الحق کو ذمہ داری دلانے کیلئے بھی لابنگ جاری ہے،محسن کے بے لاگ تبصرے اور مصباح کی ناتجربہ کاری آفیشلزکی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے،اس حوالے سے رواں ہفتے ہی صورتحال مزید واضح ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی بات چیت میں کوچنگ کے ایک امیدوار کی جانب سے یہ اعتراض سامنے آیا کہ کئی کرکٹرز ورلڈکپ کے دوران معمولی انجریز کا شکار تھے لہذا انھیں آرام کا موقع دینا چاہیے تھا،مگر بورڈ نے لیگز اور انگلش کرکٹ کیلئے این او سی دے دیا، گوکہ کیمپ لگنے والا ہے مگر پھر بھی انھیں بحالی فٹنس اور تیاریوں کیلئے کم وقت ملے گا، ایسے میں سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.