Live Updates

پیپرا رولز کی خلاف ورزی پر وزیر نہیںمحکمہ جوابدہ ہوتا ہے ‘رانا مشہود

خواجہ برادران، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کو پکڑ کر جمہور کی آواز دبائی جارہی ہے‘میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 اگست 2019 12:41

پیپرا رولز کی خلاف ورزی پر وزیر نہیںمحکمہ جوابدہ ہوتا ہے ‘رانا مشہود
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمدنے کہا ہے کہ پیپرا رولز کی خلاف ورزی پر وزیر نہیں محکمہ جوابدہ ہوتا ہے، خواجہ برادران، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کو پکڑ کر جمہور کی آواز دبائی جارہی ہے ،نواز شریف کو جیل میں رکھنا غیر قانونی اورغیر آئینی ہے ،ہمیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سمجھتے ہیں ہماری آوازیں خاموش ہو جائیں گی تو ایسا نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

نیب ہیڈ کوارٹر میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ اب ہماری اوازیں خاموش نہیں ہوں گی بلکہ آج پاکستان کا نوجوان اور بچہ بچہ نواز شریف ، مریم نواز اور شہباز شریف ہے ،اب ان لوگوں کا یوم حساب اوریوم احتساب بہت قریب ہے ،عمران خان قوم سے جھوٹ بول کرآیا ، عمران خان کے یوٹرن کی وجہ سے حکومت نے قرضہ لیا،پاکستان میں سب سے زیادہ حالات عمران خان حکومت کی وجہ سے خراب ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو جھوٹے نوٹس دینا جمہور کی آواز دبانے کے مترادف ہے ۔ مریم نواز کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظفر آباد جانا چاہتی تھیں لیکن انہیں گرفتار کرکے کشمیریوں کی آواز دبانے کی سازش کی گئی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات